اتحاد بین السادات ویلفیئرآرگنائزیشن رجسٹرڈ کا مصورخان کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

جمعہ 27 جون 2025 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے چیئرمین سید الطاف حسین شاہ دوپاسی نے مصور خان کاکڑ کے اغواء اور اس کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک اتحاد بین السادات پاکستان اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت کی مجرمانہ نا اہلی ، غفلت کے باعث بچہ بحفاظت بازیاب نہ ہوسکا اور اسے بے دردی سے شہید کردیا گیا یہ واقعہ حکومت اور ریاسی اداروں کی ناکامی اور امن وامان ، بدامنی کی بدترین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے ہم اس سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری طورپر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی شخص کو ایسا گھنائونا فعل کرنے اور دلخراش واقعہ کے لئے جرات نہ ہوسکے۔