آزاد کشمیر اسمبلی کے 11 ممبرانِ اسمبلی نے مستقبل کے سیاسی پلیٹ فارم کے تعین کا صدر ریاست بیرسٹر سلطان کو اختیار دے دیا

جمعہ 27 جون 2025 22:30

پوٹھی مکوالاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گیارہ ممبرانِ اسمبلی نے مستقبل کے سیاسی پلیٹ فارم کے تعین کا صدر ریاست بیرسٹر سلطان کو اختیار دے دیا۔ پیپلز پارٹی پاکستان کی مرکزی قیادت نے تمام شرائط مان کر قبول کرنے کا سندیسہ بھیج دیا بیرسٹر سلطان نے مشاورت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مصدقہ اطلاع کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے گیارہ ممبرانِ چودھری ارشد یاسر سلطان ملک ظفر چودھری اخلاق انصر ابدالی اظہر صادق چودھری رشید ممد حسین خان فہیم ربانی صبیحہ صادق غلام محی الدین دیوان کی طرف سے بیرسٹر سلطان کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اگلے الیکشن کے لیے جو فیصلہ کریں گے وہ سب کو قبول ہوگا بیرسٹر سلطان کو خاص رفقاء نے تجویز دی کہ وہ صحت کے باعث فعال کردار ادا نہیں کرسکتے اس لیے بیٹے کو سامنے لائیں جس باعث طے کیا گیا کہ اگلی حکومت میں یاسر سلطان کو کم ازکم سنئیر وزارت دی جائے اس کے ساتھ بیرسٹر سلطان کے موجودہ تمام ہم خیال ممبران اسمبلی کو ٹکٹ دئیے جائیں زرائع کے مطابق تنویر الیاس چغتائی اور چودھری ریاض نے یہ شرائط قبول کر لی اور رواں ہفتہ ہی صدر پاکستان آصف زرداری سے ملاقات کی پیش کش بھی کی تاہم okنہیں کی گیا اور مشاورت تیز کر دی گئی بیرسٹر سلطان کو بعض ساتھیوں نے یہ باور کرایا ہے کہ فوری شمولیت ضروری نہیں ہو سکتا ہے کوئی ایسا راستہ نکل آئے جو بیرسٹر سلطان کو ایک مرتبہ پھر وزارت عظمیٰ پر پہنچا دے جبکہ بعض رفقاء نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہ کی گئی تو ملک ظفر اظہر صادق انصر ابدالی چودھری رشید ساتھ چھوڑ دیں گئے