
سندا کسی کی نہیں سنتی تھی عامر سے لڑتی اوربہکی بہکی کرتی تھی،کراچی آنے والی تیونس کی لڑکی کے سسرالیوں کا بیان سامنے آ گیا
شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی تھی اور اس پر تشدد کرنے لگی جس سے گھر کا سکون برباد ہو گیا تھا،عامر کے اہلخانہ کی گفتگو
فیصل علوی
ہفتہ 28 جون 2025
12:55

(جاری ہے)
دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہو جاتی ہے وہ اس سے عاجز آچکے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
روز روز کے جھگڑوں کے باعث جب حالات قابو سے باہوگئے تو بالاخرہم سب نے فیصلہ کیا کہ ان دونوں کی علیحدگی کروا دی جائے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق لڑکی نے لڑکے کے خلاف تشدد یا زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی۔ پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فیس بک پر دوستی کے بعد کراچی پہنچنے والی 19 سالہ سندا ایاری کو شادی کے چند ماہ بعد شوہر نے طلاق دیدی تھی۔کراچی کے ایک اور نوجوان نے غیرملکی لڑکی کو سہانے خواب دکھا کر شہر میں تنہا چھوڑ دیاتھا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ سندا ایاری کراچی کے وومن تھانے پہنچی جہاں اس نے پناہ کی درخواست دی تھی۔بتایاگیا تھا کہ لیاری کے علاقے نیا آباد کے رہائشی 19 سالہ محمد عامر کی فیس بک پر تیونس کی سندا ایاری سے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد لڑکی 28 نومبر کو کراچی پہنچی۔ پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی تھی اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی پہنچ گئی۔عامر نے اسے ایئرپورٹ سے ریسیو کیاتھا اور اگلے ہی دن عامر کے اہل خانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کرادی گئی تھی۔سندا کا نکاح 6 مارچ کو یونین کونسل بغدادی، لیاری میں رجسٹرڈ ہوا تھا۔ خاتون کے مطابق شادی کے ابتدائی ایام خوشگوار تھے تاہم کچھ ماہ بعد معمولی باتوں پر جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔ بات بڑھتے بڑھتے طلاق تک جا پہنچی اور عامر نے سندا کو طلاق دے دی۔اب وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتی تھی۔ویمن پولیس تھانے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ لڑکی نے شوہر کے خلاف کسی بدسلوکی یا تشدد کی شکایت نہیں کی۔ اسے حفاظتی پناہ دے دی گئی ہے۔ عامر کو تھانے بلوایا گیا تھا جس نے تصدیق کی کہ اس نے سندا کو طلاق دی ہے، اور اس کے بعد چلا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ امیگریشن حکام سے رابطے کے بعد سندا کی واپسی کا قانونی عمل مکمل کیا جائے گا۔ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا تھا۔ ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ واپس نہیں جا سکتی۔ ویزا کی تجدید کے لگ بھگ 400 امریکی ڈالر اور سوا دو لاکھ سے زائد کی فضائی ٹکٹ کے انتظام کا بھی لڑکی پر بوجھ تھا۔سندا کا کہنا تھا کہ اس کا پاکستانی ویزا 18 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور شوہر نے ساتھ رکھنے سے صاف انکار کردیا تھا۔ سندا نے اپیل کی ہے کہ چونکہ اس کے پاس وطن واپسی کے اخراجات نہیں تھے لہٰذا حکومت پاکستان اسے ایگزٹ پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ واپس جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
پشاور میں بھی موسلادھار بارش، سبزی منڈی تالاب بن گئی، کاروبار ٹھپ
-
ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا آغاز ہوگیا
-
کریمیا واپس نہیں ملے گا، ٹرمپ کا زیلنسکی کو پیغام
-
پاکستان: بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 650 سے متجاوز
-
انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی‘ واشنگٹن سرحدی سرگرمیوں کی ہمہ وقت نگرانی کرتا ہے. مارکو روبیو
-
یوکرین روس تنازغ: زیلنسکی‘ کیئر سٹارمر‘ ایمانوئل میخوان، جرمن چانسلر اور دیگر یورپی راہنما آج ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
-
ٹرمپ نے کریمیا کی واپسی اوریوکرین کے نیٹو میں شمولیت کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
-
یورپی راہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد اجتماعی طور پر ماسکو کی جارحیت کو ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنا ہے. رپورٹ
-
نوجوان کا جیل اہلکار کو پیسے دے کر عمران خان کو دیکھنے کا دعویٰ
-
دہشتگردوں کی سہولتکاری کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی لیکچرار کا اعترافی بیان جاری
-
یوم آزادی پر صوبے میں خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
جھل مگسی میں تیل و گیس کا بڑا منصوبہ آپریشنل، پیداوار شروع ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.