پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر سمیع اللّٰہ خان برکی کا صوبائی آرگنائزر مقرر کرنے پر پارٹی قائدین سے اظہارِ تشكر

ہفتہ 28 جون 2025 15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے آرگنائزر سمیع اللّٰہ خان برکی نے صوبائی آرگنائزر مقرر کرنے پر پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو بھرپور جذبے، یکسوئی اور خلوص نیت سے ادا کریں گے۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام، جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن (ر) محمد صفدر، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، عقیل نجم ہاشمی، علی خان یوسفزئی اور دیگر تمام قائدین کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے صوبہ خیبرپختونخوا کا آرگنائزر برائے یوتھ ونگ مقرر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ ایک عظیم ذمہ داری بھی ہے جسے انشاءاللہ بھرپور جذبے، یکسوئی اور خلوص نیت سے ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کو فعال، منظم اور مؤثر بنانے کےلیے میں دن رات محنت کروں گا، ہم پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور نوجوانوں کو ملکی ترقی و استحکام کے سفر میں شامل کریں گے، یوتھ کی طاقت سے ہم خیبر پختونخوا میں نئی تاریخ رقم کریں گے۔