Live Updates

مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15ارب سے زائد کی گرانٹ منظور

ہفتہ 28 جون 2025 15:56

مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15ارب سے زائد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے وزارت دفاع کی 15ارب 83کروڑ 90لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔میڈیارپور ٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الانسز اور دیگر واجبات کیلئے وزارت دفاع کی 15ارب 83کروڑ 90لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ای سی سی کے مطابق منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکیج کے تحت واجبات ادائیگی کیلئے جاری کی جائے گی ۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اس کا باضابطہ آغاز 14اگست 2025کو متوقع ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات