Live Updates

کراچی میں بارش ، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند

بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے

ہفتہ 28 جون 2025 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) شہر میں بارش کے کئی فیڈرز بند ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل بند ہے، جس سے شہری کو مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ، جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل معطل ہے۔

3 روز میں 1110 سے زائد فیڈرز کی بندش سے شہری کو مشکلات کا سامنا ہے، ڈی ایچ اے، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سرجانی، اورنگی اور بلدیہ ٹان میں فیڈرز ٹرپ ہے۔بارش رکنے کے باوجود بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا ، کے الیکٹرک کی ٹیکنیکل ٹیموں کو گراونڈ کلیئرنس نہ ملنے پر بحالی میں تاخیر ہورہی ہے، جس کے باعث گلبہار، ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، سائٹ، گڈاپ سمیت کئی علاقے متاثر ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، ٹیپوسلطان روڈ، ڈیفنس، صدر،آئی آئی چندریگرروڈ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی، شاہراہ فیصل اوراطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔تیزبارش کے بعد مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے، نارتھ ناظم آباد اورناظم آباد کی سڑکوں پربھی پانی جمع ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔شادمان نالہ اوور فلوہونے سے پانی سڑکوں پرآگیا، جس کے بعد شادمان ون اورٹو کی سڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگی ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات