مقبوضہ جموںوکشمیر ،انتظامیہ نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردیں

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں اور ہزاروںکی تعداد میں اضافی فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو گی اور یہ 9 اگست تک جاری رہے گی۔

بھارتی حکومت نے یاتریوں کی حفا ظت کی آڑ میں ایک لاکھ کے قریب اضافی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں تعینات کر دیے ہیں ۔ سری نگر جموں شاہراہ کے اہم مقامات پر ماہر نشانہ باز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ یاتریوں کے قافلوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی جبکہ جدید ہتھیاروں سے لیس بھارتی فورسز اہلکار انکی حفاظت پر مامور ہونگے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت ہندو امرناتھ یاترا کے بحفاظت انعقادکے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ اس نے دیگر آزادیوں کیساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے۔

مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز سے اکثر روکا جاتا ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کو 05 اگست 2019 سے عید کی کوئی نماز ادا نہیں کرنے دی گئی، جامع مسجد سرینگر اور عید گاہ سرینگر اگست 2019سے عید نماز کیلئے مسلسل بند ہیں۔ بھارتی انتظامیہ نے کئی کشمیری علمائے دین کو بھی برسہا برس سے نظر بند کر رکھا ہے۔