مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

ہفتہ 28 جون 2025 20:10

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت تقریباً 13 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر سنگل کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت تقریباً 13 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے PPHI، ریسکیو 1122 کی رسملان اور لیاری اسٹیشنز کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا، جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا۔مکران کوسٹل ہائی وے پر اس نوعیت کے حادثات اکثر پیش آتے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ ہائی وے کا سنگل روڈ ہونا اور ڈرائیورز کی معمولی غفلت بتائی جاتی ہے۔ پولیس اور ریسکیو حکام نے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔