چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا سوات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ریور بیڈ میں قائم ہوٹلوں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے کل سے دریاؤں کے کنارے اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

شہاب علی شاہ نے کہا کہ سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی سوات پہنچ چکی ہے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی سی ریلیف کا دفتر رسپانس سینٹر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اے ڈی سی ریلیف کے دفتر میں تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ریسکیو ٹیموں کو ڈرونز، لائف سیونگ جیکٹس اور دیگر جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے ڈرونز کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں ریسکیو کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے، ۔

(جاری ہے)

س ایریگیشن کے پیشگی وارننگ نظام کا از سرِ نو جائزہ لے کر اسے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویڑن میں تمام دریاؤں کی مؤثر نگرانی کے لیے ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ گشت پر مامور ہوں گے عوام کو دریاؤں سے دور رکھنے کی ذمہ داریاں بھی انجام دی جائیں گی ریسکیو ٹیمیں تمام دریاؤں پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گی پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سیاحوں اور شہریوں کو دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے مطلع کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس کے اختتام پر دریائے سوات سانحہ میں جابحق افراد کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔ اور ریسکیو کو 3 میسنگ افراد کیلئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔سابق آئی جی خیبر پختونخوا و آزاد کشمیر صلاح الدین محسود نے وزیر اعظم پاکستان کے جانب سے قبائلی نظام میں اصلاحات کے لئے قائم کردہ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کا اظہار کردیاصلاح الدین محسود کی جانب سے اعلی حکام کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کمیٹی میں شرکت سے معذرت کی وجہ خرابی صحت اور ذاتی مصروفیات تحریر کیں صلاح الدین محسود امسال گریڈ بائیس میں ریٹائر ہوئے تھے اور اپنی پوری سروس میں انتہائی نیک نام پروفیشنل اور بہترین آفیسر جانے جاتے تھے صلاح الدین محسود کو دو مرتبہ خیبر پختونخوا پولیس فورس کی کمان سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا جبکہ تیسری مرتبہ انہوں نے اس عہدے کو سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی۔