Live Updates
محرم الحرام،اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی نے بین المسالک ہم آہنگی کیلئے علما و مشائخ کے غیرمعمولی اجلاس کا انعقاد
ہفتہ 28 جون 2025
23:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) محرم الحرام 1447ھ،اتحاد بین المسلمین پنجاب کمیٹی نے بین المسالک ہم آہنگی کے لیے علما و مشائخ کا غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلی مریم نواز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اجلاس کی صدارت کی- تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ، امن کمیٹی و مذہبی قائدین نے اجلاس میں شرکت کی-تمام علامہ اکرام،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی آغا حسین قزلباش، چیئرمین نظریاتی کونسل پاکستان علامہ راغب حسین نعیمی،علامہ علی حسین اکبر،علامہ طاہر اشرفی،پیر عثمان نوری،علامہ زبیر احمد ظہیر،امن کمیٹی کے ممبران،علما و مشائخ اور ممبران برائے اتحاد بین المسلمین،کابینہ کے وزرا،سیکرٹری داخلہ،پولیس،اسپیشل برانچ کے افسران،وزیرصحت سلمان رفیق،وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین،وزیر قانون صہیب احمد برتھ،صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس میں شرکت کی-علما کرام نے اشتعال انگیزی، فتنہ و فساد کے خلاف حکومت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بننے کا اعلان کیا-علما نے پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے پرامن انعقاد، سکیورٹی، صحت، پانی، لنگر اور صفائی جیسے انتظامات کو قابلِ تقلید اور قابلِ تحسین قرار دیا-متعدد علما نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہااوروزیراعلی کی جانب سے سبیلیں لگانے پر تعریف کی-علما نے فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کا عزم دہرایا-تمام مکاتب فکر کے علما کا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا-علما نے پیغام پاکستان کو عام کرنے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کے خاتمے پر زور دیا-اجلاس میں محرم الحرام کے تقدس،بین المسالک رواداری اور قومی وحدت کے فروغ پرمکمل اتفاق کیاگیا-علما نے محرم الحرام کو امن، اتحاد اور اخوت کا مہینہ قرار دیا-سوشل میڈیا پر نفرت، فرقہ واریت اور افواہوں کی سختی سے مذمت کی گئی-تمام شرکا نے حکومتِ پنجاب کے سکیورٹی، لنگر، سبیلیں اور ہیلتھ سروسز جیسے انتظامات کو سراہا-علما نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور نوجوانوں کو اعتدال پسندی کا بیانیہ دینے کا عزم کیا- تمام علما اکرام نے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے، فتنہ و فساد، اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت کے خلاف یک آواز ہو کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا- تمام مکاتبِ فکر کے علما نے متفقہ طور پر کہا کہ محرم الحرام کا تقدس ہم سب پر فرض ہے-علما اکرام نے کہاکہ ہم کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت یا اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کریں گے اور حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
(جاری ہے)
علما نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی اور افواہوں کی روک تھام کے لیے عوام کو ہوشیار رہنے اور ''پیغامِ پاکستان'' کو ہر سطح پر عام کرنے پر زور دیا- علما کو میڈیا اور منبر ومحراب پر برداشت، رواداری اور محبت کا بیانیہ اپنانے کی ترغیب دی گئی تاکہ نوجوان نسل کو ایک معتدل اور مثبت دینی ماحول فراہم کیا جا سکے-پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس تعینات کی جائے گی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت کی مکمل نگرانی کی جائے گی- ہر ضلع میں ترجمان (سپوکس پرسن) مقرر، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہو ں گی، اور گرفتار کر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی- حکومت اور علمااکرام کے درمیان باہمی ملاقات میں یہ طے پایا کہ علما اکرام سے مسلسل مشاورت کا عمل جاری ر ہے گا، ہر تین ماہ بعد بین المسالک اتحاد پر اجلاس منعقد ہوگا- پنجاب حکومت کے 50مزارات کی تعمیر و آرائش کیلئے تین ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کے اقدام کو علما اکرام کی جانب سے سراہا گیا- تمام مذہبی اسکالرز کو ٹی وی چینلز پر مثبت اور اعتدال پسند بیانیہ اپنانے کی تجویز دی گئی اور اشتعال سے گریز اور اتحاد کا پیغام عام کرنے پر زور دیاگیا- اجلاس میں پوسٹ محرم انتظامات، محرم کے بعد بھی جلوس گزرنے والے راستوں کی صفائی، ٹریفک بحالی اور سکیورٹی انتظامات پر توجہ دی گئی-حالیہ جنگی تناظر میں دشمن عناصر سے خبردار، عوام اور علما اکرام سے اتحاد، برداشت اور چوکنا رہنے کی اپیل کی گئی- وزیراعلی پنجاب، سینئر وزیر اور تمام وزرا کی ذمہ داریاں واضح ہیں،ایڈمنسٹریشن کو ہر لمحہ الرٹ رہنے اوربرداشت کا مظاہرہ کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی- سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت، افواہ سازی اور فتنہ انگیزی کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کردیاگیا، شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے گا- تمام شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا گیا، جلوس کے راستوں پر پینے کے پانی، سایہ دار مقامات اور طبی امداد کی مکمل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی- سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے وزیراعلی کا تمام وزرا، علما اکرام، سکیورٹی اداروں، امن کمیٹی اور ایڈمنسٹریشن کے کردار پر اظہار تشکر کیا، اتحاد اور امن کے قیام کو سراہا-مریم اورنگزیب نے تمام مشائخ دین کو ایک پیج پراکٹھے ہونے،انکی آمد اور حکومت کے ساتھ تعاون پر وزیراعلی اورپوری قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا-اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی،خود مختاری اورمحرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے دعاکی گئی۔
بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات