Live Updates

مظفرآباد ،مقامی شہری بلا ل احمد عباسی پر تھانہ صدر حدود چہلہ بانڈی میں قاتلانہ حملے میں زخمی

اتوار 29 جون 2025 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)مقامی شہری بلا ل احمد عباسی پر تھانہ صدر حدود چہلہ بانڈی میں قاتلانہ حملہ، شہری بلا ل احمد عباسی حملے میں شدید زخمی ہو گئے، زخمی شہری بلا ل احمد عباسی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہری بلا ل احمد عباسی کو سر، بازو کمرپر کلہاڑی ڈنڈوں کی وار سے شدید زخمی کیا گیا، حملہ آوروں میں مشہور زمانہ منشیات فروش اور اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم جمال خورشید، اویس خورشید، احمد خورشید ولد محمد خورشید ساکنہ چہلہ بانڈی شامل ہیں، عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے پاس پستول کلہاڑیاں موجود تھیں، کلہاڑیوں کے وار سے سر پر گہرا زخم آیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، عینی شاہدین کے مطابق زخمی شہری بلال احمد پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے سسرال جا رہے تھے ، حملہ آوروں کے خلاف تھانہ صدر چہلہ میں ایف آئی آر درج کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف تفتیش جاری کردی گئی ہے، پولپس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، تا حال حملہ آور فرار اورروپوش ہیں، اس سے پہلے ملزم اویس خورشید نے ایک شخص کو مظفرآباد سے اغوا کر کے نیلم ویلی کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق ملزمان کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ اس مقدمہ میں نامزد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی آٹھمقام میں بھی جاری ہے اور جبکہ اسی مقدمہ میں یہ ملزم بھی قتل مرکزی ملزم کے طور پر نامزد ہے پولیس کے مطابق یہ ملزمان منشیات فروش کے دھندے میں بھی مطلوب ہیں ، زخمی شہری بلال احمد نے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر،وزیراعظم آزاد کشمیر اور انسپکٹر جنرل پولپس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کروانے اور قرار واقعی سزاء دلوانے کے لیے کردار ادا کریں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات