
ازبکستان کے سفیر سے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے رئیس خان کی ملاقات
پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان نے ویزے کی شرائط کو نرم کیا ہے، علی شیر تختایف
اتوار 29 جون 2025 16:05
(جاری ہے)
ہم خصوصی طور پروومن کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں تاکہ ان کا ٹیلنٹ بھی دنیا کے سامنے لایاجاسکے ۔
ہم ان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا چاہتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ہم اسپورٹس کے حوالے سے ازبکستان کے ساتھ اپنی سرگرمیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کا وفد جلد ازبکستان کاد ورہ کرے گا جہاں مختلف کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔پاکستان اورازبکستان کے درمیان اسپورٹس اور کلچر میں کافی یگانگت پائی جاتی ہے ۔انہوںنے کراچی میں ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کو خوش آئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ازبکستان کے سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا اسپورٹس کے شعبے میں کافی نام ہے ۔پاکستان نے مختلف کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہم ان پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریںگے جو کھیلوں کے حوالے سے ہم سے تعاون چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان نے ویزے کی شرائط کو نرم کیا ہے اور 6مہینے کے بعد کراچی سے براہ راست ازبکستان کے لیے فلائٹ شروع ہوجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بڑھانا ہے ۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر معاشی میدان میں ترقی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ازبکستان میں پاکستانی صنعتکاروں کے لیے کافی مواقع موجود ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.