ایازمیمن اغوا کی کوشش کی ایف آئی آر تھانہ پریڈی میں درج کرلی گئی

میرے اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیاجائے،ایازمیمن

اتوار 29 جون 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)تاجررہنما ایازمیمن موتی والا اور گارڈ کے اغواہ کامعاملہ !یف آر درج کرلی گئی۔ایازمیمن موتی والا کی ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایازمیمن موتی والا نے اپنے اور گارڈز کے اغوا پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایازمیمن اغوا کی کوشش کی ایف آئی آر تھانہ پریڈی میں درج کی گئی۔

تاجر رہنمانے ایف آر درج کروانے اور تعاون کی یقین دہانی پر جاویدعالم کاشکریہ اداکیا۔جبکہ ایڈیشنل۔آئی جی نے تاجررہنما کو انصاف کی فراہمی میں مکمل تعاون کایقین دلایا۔ملاقات کے بعد ایازمیمن موتی والا کا کہنا تھا۔کہ میں اور میراخاندان کچھ شرپسندوں کے ہاتھوں غیرمحفوظ ہے،ہمیں سندھ پولیس اور قانون نافز کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کوئی بھی عام آدمی خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔میرا عوام کی خدمت کرنا کچھ شرپسند عناصر کوایک آنکھ نہیں باندھ رہا ہے۔ایڈیشنل آئی جی صاحب کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کردیاہے کہ میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے تحفظ فراہم کیاجائے۔جبکہ گارڈ کو بازیاب ہوناچاہییمجھیامیدہے ضرور انصاف ملے گا اور جن لوگوں نے یہ سب کرنے کی کوشش کی وہ قانون کے ہاتھوں سے بچ نہیں پائینگے۔