Live Updates

ض*مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب

بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا

اتوار 29 جون 2025 18:00

vنئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔سشانت سنگھ نے لکھا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا سشانت سنگھ کا سوال ۔

(جاری ہے)

پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے، پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا، سشانت سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے 2019 کے بالاکوٹ فضائی حملوں کے نتائج کو ایک عظیم فتح کے طور پر دکھایا،اب آپریشن سندور کو بھی ایک کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی فضائیہ نے اپنے پانچ لڑاکا طیارے گنوائے، حکومت والے سٹرائیک کی کوئی سیٹلائٹ تصویر یا ویڈیو شواہد منظر عام پر نہیں لائے، آپریشن سندور کی کہانی بدستور مدھم ہے اور سوالات کے جوابات کا انتظار ہے، بھارت، پاکستان جیسے جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے ساتھ اگلی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، سشانت سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے نقصانات کو کم کرنے یا مبہم کرنے کی مودی حکومت کی کوششیں گہری تکلیف کا اظہار کرتی ہیں،جدید رافیل طیارے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے، جب تک بھارت پہلگام اور اس پر فوجی ردعمل سے سبق نہیں سیکھتا، بھارت کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات