ٴْاے این پی کا سوات حادثے پر اظہار تشویش، علی امین گنڈا پور کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ

اتوار 29 جون 2025 19:15

&پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان سوات حادثہ صوبائی حکومت کو مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 مکمل ناکام، پی ٹی آئی نے ادارے کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا۔ بارہ سالہ حکومت کے باوجود پی ٹی آئی صوبائی مشینری بحال کرنے میں ناکام۔ بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی تماشے نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ خطرے میں، حکومت کی غفلت سے مقامی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان۔ عوامی فلاح کے بجائے وسائل کا غلط استعمال، پی ٹی آئی نے صوبے کو پیچھے دھکیل دیا۔ اٹھارویں ترمیم کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے۔ انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بنایا گیا۔ سوات حادثہ پی ٹی آئی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انتظامی مشینری کو بحال کیا جائے، وسائل کی شفاف تقسیم یقینی بنائی جائے۔ خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔