پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم پارلیمان منایا گیا

اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے

پیر 30 جون 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)دنیا بھر میں آج 30 جون کو عالمی یوم پارلیمان منایاگیا، اس دن کا مقصد جمہوریت، عوامی نمائندگی اور قانون سازی کے عمل میں پارلیمان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018ء میں اس دن کو منانے کی منظوری دی تھی تاکہ دنیا بھر کے پارلیمانی ادارے اپنی کامیابیوں، چیلنجز اور عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر غور کر سکیں۔

(جاری ہے)

اس سال عالمی یوم پارلیمان کا موضوع ’’جمہوریت کے لیے مضبوط پارلیمان‘‘ ہیجو اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ پارلیمانی ادارے ایک فعال، شفاف اور جوابدہ جمہوریت کے لیے کتنے اہم ہیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، پارلیمان عوام کی آواز ہے اور ہمیں اسے مزید مضبوط اور شفاف بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک فعال پارلیمان نہ صرف قانون سازی کا مرکز ہوتی ہے بلکہ یہ قومی مسائل کے حل، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مفاد میں پالیسی سازی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔