پی ایس 91کے نو منتخب عہدیدارن اب پارٹی کے منشور کا حصہ بن گئے ہیں، امام بخش ڈومکی

ہمارے آفس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ہم اپنے حلقہ جات کے عوام کا ہر جائز مسئلہ بلا رنگ و نسل حل کرتے رہیں گے، یوسی چیئرمین

پیر 30 جون 2025 15:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)چیئر مین یوسی7 امام بخش ڈومکی بلوچ نے پی ایس91کے نو منتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک زرتاج ’’ صدر‘‘ اختر ڈومکی سیکرٹری جنرل ، خالد خان سینئر نائب صدر اور رائو جاوید سیکرٹری انفارمیشن اب پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین وزیر بلدیات سعید غنی ، شرجیل رضوانی اور محمد جانی میمن نے PS-91کے عہدیدران کا نوٹیفیکشن جاری کر کے اور اعلان کر کے انہیں بھی پارٹی کے منشور کا حصہ بنا دیا ہے اس موقع پر امام بخش ڈومکی بلوچ نے اپنا وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم یوسی7 اور PS-91کے حلقہ جات میں رہائش پزیر عوام کے بلدیاتی مسائل اور دوسرے نجی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ ہمارے قائدین کی ہدایت پر عمل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ اب نو منتخب عہدیداران جو ملیر، شاہ فیصل کالونی اور ماڈل کالونی کے حلقہ جات میں جا کر عوامی رابطوں کا باقاعدہ آغاز کرینگے تاکہ ہماری دوریاں قربتوں میں بدل سکیں ۔

(جاری ہے)

امام بخش ڈومکی نے کہا کہ ہمارے آفس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ہم اپنے حلقہ جات کے عوام کا ہر جائز مسئلہ بلا رنگ و نسل حل کرتے رہینگے ۔