ں*شدید تنقید کے بعد بھی ماہرہ خان اپنی اصل عمر راز کیوں نہیں رکھتیں انٹرویو وائرل

پیر 30 جون 2025 18:05

% لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بیحد برا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔

ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاوں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کی عمر سے متعلق کیا تبصرہ کر رہا ہے اور وہ ان تبصروں کو ہرگز خود پر حاوی نہیں کرتیں۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان حال ہی میں اپنی نئی فلم لو گرو میں بہترین اداکاری کرتی دکھائی دیں جس کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جارہا ہے تاہم انہیں 40 سال کی عمر میں فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔'لو گرو' نے اب تک تقریبا 70 کروڑ سے زائد روپے کا بزنس کر لیا ہے جو اب بھی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے موجود ہے۔