غ*لاہور ہائی کورٹ سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کو ریاست مخالف مواد کیس میں ضمانت

ّعدالت نے صنم جاوید کی پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ی*جسٹس فاروق حیدر نے سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے

پیر 30 جون 2025 18:35

{لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) لاہور ہائی کورٹ نے ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ میں جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کی، جب کہ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔

مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں صنم جاوید پر ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا الزام تھا۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ بے گناہ ہے اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔