Live Updates

ایم کیو ایس سی اجلاس، نواب بہادر یار جنگ کو خراج عقیدت

مسائل کے حل کیلئے مقاصد پاکستان کی تکمیل انتہائی ناگزیر ہے، اسلم فاروقی

پیر 30 جون 2025 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی کی زیر صدارت اورنگی ٹان کے مقامی ہوٹل میں ایم کیو ایس سی کے تحت تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما نواب بہادر یار جنگ کی 81ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں مقررین نے نواب بہادر یار جنگ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نواب بہادر یار جنگ برصغیر کے مسلمانوں کی بہتری کے لیے آخر دم تک کوشاں رہے ان کی تحریک پاکستان کی جدوجہد میں اعلی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اجلاس سے مہمان خاص سینئر صحافی انور عباس پاکستانی، سماجی شخصیت ایم یوسف، اصغر اسرافیل و دیگر نے خطاب کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ نواب بہادر یار جنگ کی رحلت پر قائد اعظم محمد علی جناح نے ان الفاظ میں نواب بہادر یار جنگ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا کہ نواب بہادر یار جنگ میرے عزیز دوست تھے اور ان کی موت میرے لیے ایک جانگداز صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

مارچ 1940 میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جس اجلاس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اس میں نواب بہادر یار جنگ نے بڑی معرکہ آرا تقریر کی تھی اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے مگر افسوس حکمرانوں نے مقاصد پاکستان کو پس پشت ڈال دیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے مقاصد پاکستان کی تکمیل انتہائی ناگزیر ہے اجلاس میں نواب بہادر یار جنگ کے درجات کی بلندی اور ملکی ترقی و استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات