
ْپلاسٹک کی خالی بوتلیں مشین میں ڈالیں اور کریڈٹ حاصل کریں،ماحول دوست منفرد منصوبہ متعارف
ڈیڑھ لیٹر کی 20خالی بوتلیں ریورس وینڈر مشین میں ڈالنے پر ایک ہزار روپے کا گرین کریڈٹ ملے گا‘ حکام پہلے مرحلے میں مشینیں لاہور کی چار نجی جامعات میں نصب ہوں گی ،آئندہ مرحلے میں عوامی ،نجی علاقوں میں توسیع دی جائیگی
پیر 30 جون 2025 18:40
(جاری ہے)
گروپ کے چیئرمین گلفام عابد نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لاہور میں روزانہ تقریباً 500ٹن پلاسٹک بوتلوں کا کچرا پیدا ہوتا ہے، جو عام طور پر ندی نالوں، دریاں یا لینڈفل سائٹس پر پھینک دیا جاتا ہے۔
نئی ریورس وینڈنگ مشینوں کے ذریعے یہ بوتلیں اور دیگر سنگل یوز پلاسٹک اشیا، جیسے کپ یا پلیٹیں، جمع کی جائیں گی اور انہیں خام مال کے طور پر استعمال کر کے فٹ پاتھ، سڑکوں کی مرمت یا ماحولیاتی اینٹوں کی تیاری جیسے منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔یہ مشینیں شہریوں کو ایک ہزار روپے تک کا گرین کریڈٹ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ڈیڑھ لیٹر کی 20یا آدھ لیٹر کی 40بوتلیں ایک کلوگرام پلاسٹک کے برابر سمجھی جائیں گی، جس پر ایک ہزار روپے کا کریڈٹ ملے گا۔ مشین کا استعمال نہایت سادہ رکھا گیا ہے۔ صارفین بوتل مشین کے مخصوص خانے میں ڈال کر بٹن اے دبائیں گے، اپنا فون نمبر درج کریں گے اور بٹن بی دبانے پر مشین اسکرین پر ان کے کریڈٹ کی تفصیل ظاہر کرے گی۔ یہ معلومات موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گی۔موبائل ایپ کے ذریعے کباڑی کمپنی سے براہ راست رابطہ کر کے بوتلیں فروخت بھی کر سکیں گے۔ کمپنی کا نمائندہ ان سے خود جا کر بوتلیں خریدے گا۔ ایپ میں لاہور کے 18ہزار سے زائد کباڑیوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔ ان کباڑیوں کو ناصرف ان کا معمول کا منافع ملے گا بلکہ وہ گرین کریڈٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔منتظمین کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ مشینیں لاہور کی چار نجی جامعات میں نصب کی جا رہی ہیں جبکہ آئندہ مرحلے میں انہیں عوامی اور نجی علاقوں میں توسیع دی جائے گی۔ کمپنی کے مطابق مشین مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے، اگرچہ اس میں جدید چینی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ ایک مشین کی تیاری پر آٹھ لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور یہ بیک وقت 25 کلوگرام پلاسٹک ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں وزن کے حساس سینسر نصب ہیں جو غیر متعلقہ اشیا کو مسترد کر دیتے ہیں۔شہریوں نے اس منصوبے کو ماحول دوست اور فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہر شہری روزمرہ استعمال شدہ پلاسٹک کو الگ محفوظ کر کے مشین میں ڈالے تو قلیل مدت میں مالی فائدہ اور طویل مدت میں ماحول دوست رویوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے پلاسٹک کے دیرپا نقصان دہ اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے ماحولیاتی بہتری اور آلودگی میں کمی ممکن ہو سکے گی۔منصوبے کے تحت سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک ایکو برکس پلانٹ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں جمع شدہ پلاسٹک سے تعمیراتی مقاصد کے لیے اینٹیں تیار کی جائیں گی۔ اس پلانٹ کی افتتاحی تقریب جولائی میں متوقع ہے۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ صرف مشینوں کی تنصیب تک محدود نہیں بلکہ اس کا مقصد شہریوں میں ماحولیات کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا بھی ہے، تاکہ پلاسٹک کو کچرا نہیں بلکہ ایک قیمتی وسیلہ سمجھا جائے جسے دوبارہ استعمال کے قابل بنا کر ماحولیاتی اور اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.