Live Updates

آج عمران خان اوراس کی پارٹی پر ہردروازہ بند کیا جارہا ہے‘بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن‘چوہدری عظیم نوری گھمن

پیر 30 جون 2025 19:05

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)پی ٹی آئی ایم این اے بریگیڈئر(ر) اسلم گھمن اورصوبائی رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مخصوص نشستیں چھیننا جعلی سرکار کا ہیلتھ کارڈ ختم کرنا،فوجی جوانوں پر دہشتگردوں کا حملہ اورسانحہ سوات قابل افسوس فیصلے اورسانحات ہیں ترقی کے نام پر مریم نواز حکومت میں 10 کھرب کا گھپلہ اور11کروڑ کے بسکٹ کھا جانٓ بہت بڑا جمہوری کارنامہ ہے آج عمران خان اوراس کی پارٹی پر ہردروازہ بند کیا جارہا ہے ظلم جبر فسطائیت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن یہ فیصلے یہ ظلم یہ فسطائیت روارکھنے والے جان لیں ہم پر اورقوم کے دلوں زبانوں پر تو تالے نہیں لگائے جاسکتے جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہا جاتا تھا آج جعلی سرکار کے دورمیں بے آئین بے انصاف اورریاستی استبداد کا نمونہ بن چکا ہے یزیدیت کا زور ہے ہمیں ایک ایسی کربلا میں لاکھڑا کیا گیا ہے کہ ہم انصاف لے سکتے ہیں نہ حق جلسہ کرسکتے ہیں نہ جلوس نکال سکتے ہیں لیڈر سے مل سکتے ہی نہ اظہار یکجہتی کرسکتے ہیں مگر ہم اورہمارالیڈر حق پر کھڑے ہیں حق پر ڈٹے ہیں حق پر جیئیں گے حق پر مریں گے آئینی بنچ نے غیر آئینی فیصلہ دیا ہے جعلی سرکار نے غریبوں سے مفت کارڈ پر علاج کی سہولت چھین لی ہے اوربھارتی تعاون سے دہشتگردوں نے ہمارے فوجی جوانوں کے قافلے پر حملہ کیا سانحہ سوات میں ڈسکہ فیملی اپنی جانوں سے گئی یہ سب فیصلہ اورواقعات سانحات انتہائی تکلیف دہ ہیں میڈیا اورمعززین علاقہ ،پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بجٹ ترقی کا منشور نہیں بلکہ غلامی کا معاہد ہ ہے عوام اورکسان تاجر مزدور تنخواہ دار سب رگڑے جائیں گے مہنگائی بے روزگاری کا طوفان سب کوبہا لے جائے گا عوام کو امید اورریلیف کے نام پر دھوکہ دیا گیا ہے آئین قانون اورانصاف کے ادارے سب اندھے ،گونگے اوربہرے ہیں یہ ہمارے لیے ہمارے عوام کے لیے ہمارے لیڈر کے لیے ہماری پارٹی کے لیے کربلا نہیں تو اورکیا ہے جدھر دیکھو بے انصافی ظلم جبر فسطائیت نظرآرہی ہے مطلب سارے دروازے بند کیے جارہے ہیں اسے ہی تو کربلا کہتے ہیں ۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات