وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہر میں امن و امان کیلئے علماء کرام و پولیس افسران کا کاروان کہوٹہ پہنچ گیا

پیر 30 جون 2025 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت شہر میں امن و امان کے لئے علماء کرام اور پولیس افسران کا کاروان امن کہوٹہ پہنچ گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی صدرمحمدنبیل کھوکھر،ڈی ایس پی کہوٹہ محمد افضل لودھی، ایس ایچ اوزکہوٹہ سرکل سمیت دیگر افسران کاروان امن کے ساتھ تھے۔ کاروان امن میں مولانا حافظ محمد اقبال رضوی، حافظ قاسم ایوب، صاحبزادہ عثمان غنی، قاری خالد محمود، سید عطاء اللہ شاہ بخاری، مرزا طاہر سکندر، قاسم نقوی، قاضی محمد شکور الہٰی قادری،قاضی جنید الرحمٰن،مفتی ذیشان عمیر، سید شبیر حسن کاظمی،شوکت عباس جعفری، سید زاہد عباس کاظمی، علامہ کوثر عباس قمی، علامہ ظہور نقیبی، صداقت حسین شاہ، حفیظ الرحمٰن، شیر محمد حفیظ، سائیں محمد اعجاز ملک، ملک اصغر خان بابر، حاجی عبدالمجید،یاسر اسمٰعیل مغل اوردیگر ممبران بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کہوٹہ میں اجلاس منعقد ہوا۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ سینئر پولیس افسران اورجید علما پر مشتمل کاروان امن کہوٹہ آیا جن کا خیرمقدم کرتے ہیں، کاروان امن سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا، ہمیں اپنے شہر، ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنانا ہے،سی پی اوراولپنڈی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کاروان امن کو کہوٹہ بھجوایا،سب مل کر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں گے۔

سینئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی ہے کہ جید علماء اور اکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں، تمام مکاتب فکر کے علماء واکابرین کے تعاون سے محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اورایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی اورمحبت اوریگانگت کی فضا کے قیام کے لئے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اظہار کیا گیا۔