افسران کیلئے ریلوے لگژری سیلون کے استعمال پر باضابطہ پابندی عائد

پیر 30 جون 2025 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے افسران کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر باضابطہ مکمل پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلے کیے گئے جس کے مطابق لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا گیا ہے۔وزیر ریلوے نے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ ا سٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔اجلاس میں ٹریفک افسران کو سٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔