کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، سعدیہ جاوید

عوام کے مسترد جھوٹے مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ اب جھوٹے الزامات کا کاروبار کر رہے ہیں،ترجمان سندھ حکومت

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی کی بلدیاتی حکومت پیپلز پارٹی کو ملی ہے۔ کراچی کو تباہ کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی حکومت ملنے کے بعد شہر میں عملی کام شروع ہوا، پوچھتی ہوں اپنے دور حکومت میں بارش پر شہر بند کرنے والے آج کس منہ سے بات کر رہے ہیں سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ میئر ہر وقت شہر کی خدمت کیلیے بلدیاتی اداروں کے ساتھ سڑکوں پر موجود رہے، پیپلز پارٹی حکومت نے سندھ، خصوصا کراچی کیلیے میگا پروجیکٹس دیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے مسترد جھوٹے مینڈیٹ پر بیٹھے لوگ اب جھوٹے الزامات کا کاروبار کر رہے ہیں۔