کراچی،اساتذہ کا احتجاج، 23 گرفتار، شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بے ہوش

پیر 30 جون 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بیہوش ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 23 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے ملازمین پر پریس کلب کے باہر شیلنگ کی گئی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔

مظاہرین پریس کلب اور پریس کلب چورنگی کے اطراف موجود ہیں، مظاہرین نے وزیر اعلی ہاس کی طرف جانے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کو پولو گرانڈ کے سامنے روک دیا۔ٹریفک پولیس حکام کے کا کہنا ہے کہ پی آئی ڈی سی سگنل سے ضیا الدین احمد روڈ آنے اور جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی ڈی سی چوک پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، وزیر اعلی ہاس جانے والا راستہ پی آئی ڈی سی چوک پر کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا، راستے بند ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا، مظاہرین نے بلاول ہاس کراچی جانے کا بھی اعلان کردیا۔مظاہرین نے کہا کہ حکومتی وفد سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، تنخواہوں اور پنشن میں 70 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔