جموں،کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنے کے لئے بھارتی فورسز کی آزمائشی مشق

منگل 1 جولائی 2025 13:28

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض فورسز نے شہریوں میں خوف ودہشت پیدا کرنے کے لئے سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بڑی آزمائشی مشق کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگرچہ مشق کا مقصد سالانہ امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اورقابض فورسز اور سول انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینا بتایاگیاہے تاہم اس مشق کا اصل مقصد کشمیری کو خوفزدہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران ’’قابض فورسز کے مختلف یونٹس کی تیاری اور چوکسی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو جانچنے‘‘کے لیے یاتریوں کی بسوں کو مکمل سکیورٹی کور میں روانہ کیاگیا ۔جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے میڈیا کو بتایاہے کہ کہ مشق کے دوران یاتریوں کی روانگی کے پورے عمل کی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر، آئی جی اور تمام سینئر افسران مشقوں کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج ، سی آر پی ایف، پولیس اور جموں و کشمیر سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر جموں ہائی وے کے اہم حصوں سمرولی اور ٹولڈی نالہ میں مشترکہ طور پر موک لینڈ سلائیڈ ڈرل کی ہے۔