یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کام کر رہے ہیں،ترجمان اسرائیلی حکومت

منگل 1 جولائی 2025 15:33

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں فوجی آپریشن کو ختم کرنے اور حماس کو جلد از جلد شکست دینے اور یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈیوڈ مینسر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم نے کل واضح کیا کہ ہمیں سب سے پہلے یرغمالیوں کو رہا کرنا، غزہ کا مسئلہ حل کرنا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ دونوں اہداف حاصل کیے جائیں گے۔مینسر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کی "فتح" نے "پورے خطے میں امن کے مواقع" کھول دیے ہیں۔