
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی پروونشل انٹیلی جنس سینٹر آمد،صوبہ بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کی
پنجاب میں 37087مجالس، 9825جلوسوں کی مانیٹرنگ،1421ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی، 809کی زباں بندی کے احکامات جاری
منگل 1 جولائی 2025 16:35

(جاری ہے)
پنجاب میں 1421ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 809کی زباں بندی کے احکامات جاری ہوئے جبکہ امن و امان کے قیام کیلئے پنجاب میں 1444افراد کو شیڈول فور میں رکھا گیا ہے۔
صوبہ بھر میں 1لاکھ 10ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار محرم الحرام سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں جنکی امداد کیلئے آرمی کی 59اور رینجرز کی 79کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ پاکپتن میں عرس بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رح کے انتظامات مکمل ہیں اور آج شام سے پاکپتن میں بہشتی دروازہ زائرین کیلئے کھولا جا رہا ہے۔ اسی طرح حضرت علی بن عثمان ہجویری رح کے مزار پر غسل کی تقریب 9 محرم الحرام کو ہو گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سائیبر پٹرولنگ سیل سے قابل اعتراض مواد کی مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں جاکر انتظامات کا جائزہ لیا تمام انتظامیہ اور پولیس پوری طرح مستعد ہیں۔ تمام مرکزی مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور فزیکل سپیس کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل سپیس کو بھی محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے اور اب تک مختلف اضلاع سے 50 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کیلئے خصوصی ای پورٹل تیار کیا گیا جو تمام اضلاع سے منسلک ہے۔ ای پورٹل پر محرم الحرام کے حوالے سے تمام معلومات رئیل ٹائم اپڈیٹ ہو رہی ہیں۔ محرم الحرام انتظامات کی نگرانی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان، پاکستان علما کونسل اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے صوبہ بھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ امن و امان کیلئے محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی احسان جمالی، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ چیمہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا 5 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ، چینی بھی باہر سے منگوائی جائے گی
-
ویل ڈن،محسن نقوی کی ثناء یوسف سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کر نے پر اسلام آباد پولیس کی خصوصی تعریف
-
ملک میں ایئرپورٹ کارگو چارجز 100 فیصد تک بڑھا دیئے گئے
-
سندھ میں نئے ٹریفک قوانین نافذ؛ مسلسل خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے
-
ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا باضابطہ اعلان
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں کیش اور چیک کے ذریعے ادائیگی کا طریقہ کاربند، تنخواہ صرف بینک کے ذریعے دی جائیگی
-
خطے میں امن واستحکام کیلئے سعودی عرب کا وزیراعظم سے اظہارتشکر، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا مشکور ہوں، شہبازشریف
-
مجھے علیمہ خان نے پی ٹی آئی سے نکلوایا وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے، شیرافضل مروت
-
گرما گرمی میں تلخی آگئی، ڈونلڈ ٹرمپ کی ایلون مسک کو ملک بدر کرنے کی دھمکی
-
ڈیجیٹل معیشت کی جانب انقلابی اقدام، پاکستان نے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا
-
مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
-
’لامہ‘ جانشینی کا سلسلہ جاری رہے گا، دلائی لامہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.