کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنے کیلئے بھارتی فورسز کی آزمائشی مشق

بظاہرمشق کو قابض فورسز اور سول انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینا بتایاگیاہے تاہم اس مشق کا اصل مقصد کشمیری کو خوفزدہ کرنا ہے

منگل 1 جولائی 2025 16:41

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض فورسز نے شہریوں میں خوف ودہشت پیدا کرنے کیلئے سرینگر جموں ہائی وے پر ایک بڑی آزمائشی مشق کی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اگرچہ مشق کا مقصد سالانہ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کو یقینی بنانا اورقابض فورسز اور سول انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینا بتایاگیاہے تاہم اس مشق کا اصل مقصد کشمیری کو خوفزدہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

مشق کے دوران "قابض فورسز کے مختلف یونٹوں کی تیاری اور چوکسی اور پیشہ وارانہ صلاحیت کو جانچنی" کے لیے یاتریوں کی بسوں کو مکمل سیکورٹی کور میں روانہ کیاگیا ۔جموں کے ڈپٹی کمشنر سچن کمار ویشیا نے میڈیا کو بتایاہے کہ کہ مشق کے دوران یاتریوں کی روانگی کے پورے عمل کی سخت کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر، آئی جی اور تمام سینئر افسران مشقوں کی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بھارتی فوج ، سی آر پی ایف، پولیس، اور جموں و کشمیر اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے اہلکاروں نے سرینگر جموں ہائی وے کے اہم حصوں سمرولی اور ٹولڈی نالہ میں مشترکہ طور پر موک لینڈ سلائیڈ ڈرل کی ہے۔