Live Updates

شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے اسیر رہنمائوں کا قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ

خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی اور محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ نے لکھا

منگل 1 جولائی 2025 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنماں نے اپنی پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلے خط میں حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی اور حکومت سے مذاکرات کو بانی چیئرمین سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔خط پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد،، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے لکھا۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ ملکی تاریخ کے بد ترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہر سطح پر ہونے ضروری ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں اور مقدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔خط میں کہا گیا کہ مذاکرات کا آغاز سیاسی سطح پر کیا جائے، تحریک انصاف کے لاہور کے اسیر رہنمائوں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔اس میں مزید کہا گیا کہ مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کے لئے عمران خان تک رسائی ممکن بنائی جائے تاکہ لیڈرشپ وسیع مشاورت کر سکے اور ملاقات کے اس عمل کو جاری رکھنا ہو گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات