تین اہم کینالوں کا زرعی پانی بند کرنے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا،میر غلام نبی عمرانی

منگل 1 جولائی 2025 21:25

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کی جانب سے مبینہ طور پر سابق صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی کے اتحادیوں، ووٹروں، کسانوں اور زمینداروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اس دوران جھڈیر شاخ، ٹیپل شاخ اور نصیر شاخ سمیت تین اہم کینالوں کا زرعی پانی بند کر دیا گیا، جس کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ان خیالات کا اظہار مانجھوٹی کے معروف زمیندار سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی میر غلام نبی عمرانی نے وائس چیئرمین شاہ محمد ہاڑا بلوچ بلدیاتی کونسلر پروفیسر ر ریٹائر محمد ابراہیم ابڑو بلدیاتی کونسلر اپنے اتحادیوں کسانوں زمینداروں کے ہمراہ صفدر ہاوس عمرانی میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ اقدام سیاسی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے تاکہ میر سکندر خان عمرانی کے حمایتیوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ واٹر کورس کے تمام قانونی کاغذات موجود ہیں، جنہیں محکمہ ایریگیشن نے باقاعدہ طور پر منظور کیا ہے۔ 2000 میں چین کے تعاون سے یہ واٹر کورس بنایا گیا تھا، جسے 1994 میں میر حسن سے لے کر پٹ فیڈر کینال منجھوشوری تک واٹر کورس منظور کر کے پکے کیئے گئے تھے زمیندار رہنما محمد ابراہیم ابڑو نے کہا کہ اگر یہ واٹر کورس غیر قانونی تھا تو ری ڈیزائن کیوں کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کو شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے بھی پہچان لیا تھا اور وہ محسن کشی کی سیاست کر رہے ہیں زمینداروں نے شکوہ کیا کہ ماضی میں میر سکندر خان عمرانی کے دور حکومت میں کئی کسانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے انتقامی سیاست کا نشانہ نہیں بنایا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ کارروائیاں عدالت عالیہ کی ایک ماہ کی تعطیلات کے دوران کی جا رہی ہیں تاکہ کسانوں کو قانونی چارہ جوئی سے روکا جا سکے اور وسیع زرعی رقبے کو بنجر بنایا جا سکے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری، کور کمانڈر، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ اسی واٹر کورس پر معروف زمیندار مرحوم میر داود خان عمرانی جوکہ اپنے بھائیوں کو چھوڑ پر میر صادق عمرانی کے ساتھ تھے وہ سابق صدر پیپلز پارٹی نصیرآباد تھے صوبائی وزیر نے ان کی زرعی زمین کا بھی پانی بھی بند کردیا ہے صوبائی وزیر آبپاشی نے علاقے کو سیاسی انتقام کی آڑ میں کسانوں اور زمینداروں کی زندگی اجیرن کر رہے ہیں زمینداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو وہ وسیع پیمانے پر احتجاج کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا علاقہ پرامن ہے اور یہاں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔