Live Updates

ؒسینئر سول جج راولپنڈی وقار حسین گوندل نے افغان شہری ولی جان افغانی کو پاکستان بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

منگل 1 جولائی 2025 22:05

چ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) سینئر سول جج (کرمنل ڈویڑن) راولپنڈی وقار حسین گوندل نے تھانہ صدر بیرونی میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 324، 337-F(iii) اور 14 فارن ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں گرفتار افغان شہری ولی جان افغانی کو پاکستان بدر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں مندرہ کے علاقہ سے گرفتار ولی جان افغانی کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرکے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے کرمنل پروسیجر 1898 کی سیکشن 249 کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ کی کاروائی روک دی جائے اور اسے پاکستان سے بے دخل کیا جائے اس موقع پر مقدمہ کے مدعی مزمل احمد اور زخمی صمد عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے عدالت کے روبرو دونوں نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ٹرائل روکنے اور ملزم کو ملک بدر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی پولیس کا موقف تھا کہ ولی جان افغانی پر راولپنڈی میں متعدد مقدمات درج ہیں جسے تھانہ صدر بیرونی میں درج اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے ڈیرے سے 35 بچوں اور 12 خواتین سمیت 49 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا تھا ملزم کے پاکستان میں قیام کے افغان کارڈ کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے جس پر عدالت نے ملزم کو پاکستان سے فوری بے دخل کرنے کا حکم دے دیا قبل ازیں عدالت میں پیشی کے وقت ولی جان کے ساتھیوں نے مقامی صحافی افتخار خٹک پر بھی حملہ کیا کیا جس پر مذکورہ صحافی کو عدالتی تحفظ میں پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات