میئر لاڑکانہ نے ریسکیو1122 سروس سنٹر میں ٹریننگ سینٹر اور آر او فلٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا

منگل 1 جولائی 2025 22:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر نے ریسکیو 1122 سروس سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیل پاکستان اور ایل ڈی ایچ ڈی پی کی جانب سے تیارکردہ ٹریننگ سینٹر اور آر او فلٹر پلانٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران میئر لاڑکانہ نے شہر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر کام اور کنٹرول کرنے کی کوششوں پر سرکاری و نجی اداروں سمیت این جی اوز کے کام کو سراہا۔

اس موقع پر عرفان نواز شیخ، باسط برڑو، صنم عباسی، اعجاز علی، احمد بخش ہلیو، صداقت جونیجو سمیت دیگر افسران اور این جی او کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس سے قبل میئر لاڑکانہ نے میونسپل کارپوریشن، ریسکیو 1122 سروس اور سندھ سالڈ ویسٹ کے ورکرز کو شہر بھر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔