Live Updates

اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید

فوج کو خوراک کے انتظار میں موجود لوگوں پر گولیاں چلانے کے احکامات دئیے گئے،رپورٹ

بدھ 2 جولائی 2025 14:20

غزہ /تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمبار ی کرتے ہوئے مزید 116 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں اسپتال، اسکول اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس کے نتیجے میں 116 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی اخبار کا کہنا تھا کہ فوج کو خوراک کے انتظار میں موجود لوگوں پر گولیاں چلانے کے احکامات دئیے گئے ۔ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا کہنا تھاکہ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے یمن سے اسرائیل میں میزائل داغے جانے کا دعوی کیا ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات