ایران کے خلاف بعض یورپی ملکوں کی اپروچ تباہ کن ہے ،وزیرخارجہ عباس عراقچی

بدھ 2 جولائی 2025 15:41

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)یرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف یورپی ممالک کے خلاف یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ سے شکایت کی ہے کہ ان ممالک کا رویہ ایران کے خلاف سخت تباہ کن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین خارجہ امور سربراہ کاجا کالس سے انہوں نے اس شکایت کا اظہار فون کر کے کیا ۔عباس عراقچی نے بعض یورپی ملکوں کے ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جنگ کے دوران اسرائیل و امریکہ کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کسی خاص ملک کانام نہیں لیا ۔