Live Updates

علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں،وزیراعظم

انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی ہمارا حقیقی مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا‘ عرفان صدیقی سے گفتگو

بدھ 2 جولائی 2025 15:41

علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی، تعلیمی اداروں سے متعلق گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف نے کہاعلم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں، معاشرے کو انتہا پسندی جیسے مرض سے پاک ہونا چاہئے، انتہا پسندی سے پاک معاشرے سے ہی ہمارا حقیقی مثبت امیج دنیا کے سامنے ابھرے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے بھی ملاقات کی، اعجاز الحق نے شہباز شریف کو بجٹ کی منظوری پر مبارکباد دی، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات