
بیرسٹرگوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر پیش آئے واقعہ پر صحافی طیب بلوچ سے معذرت
تحریک انصاف بطور سیاسی جماعت تشدد پر یقین نہیں رکھتی جو ہوا وہ افسوناک تھا؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو
ساجد علی
بدھ 10 ستمبر 2025
13:34

(جاری ہے)
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بدنظمی کا واقعہ پیش آیا تھا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد صورتحال بگڑگئی اور دھکم پیل، گالم گلوچ و ایک دوسرے پر تشدد میں بدل گئی تھی۔
عینی شاہدین سے معلوم ہوا تھا کہ اڈیالہ کے باہر جیسے ہی علیمہ خان نے پریس کانفرنس شروع کی تو صحافی طیب بلوچ نے بولنا شروع کردیا اور کہنے لگے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ہورہی ہے، اس پر ان کی نعیم حیدر پنجوتھہ کے ساتھ تکرار ہوئی اور معاملہ لڑائی تک پہنچ گیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جہاں چند صحافیوں کو دھکے بھی دیئے گئے، اس ناخوشگوار واقعے کے بعد صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کا بائیکاٹ کردیا۔ بعض عینی شاہدین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ صحافی طیب بلوچ کی جانب سے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو مبینہ طور پر گالی دی گئی، جس کی وجہ سے کارکن مشتعل ہوئے اور صورتحال اس نوبت تک پہنچی اور وہاں موجود دیگر صحافی طیب بلوچ کو نکال کر پریس کانفرنس سے لے گئے، اس سارے معاملے میں علیمہ خان اور نورین نیازی بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتی رہیں۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کے جارحانہ حملے نے سفارت کاری کے راستے بند کردیئے ہیں.مغربی سفارتکار
-
اپنی طاقت اور صلاحیت کے بل بوتے پر ہر جگہ دشمنوں کونشانہ بنائیں گے. اسرائیل کا قطرپر حملے کا دفاع
-
دوحہ پر اسرائیلی حملہ، ٹرمپ ’ناخوش‘ اور چین کی طرف سے مذمت
-
پولینڈ نے اپنی فضائی حدود میں ڈرون مار گرائے
-
خیبرپختونخوا حکومت نے کم ازکم اجرات 40 روپے کی منظوری دے دی۔محکمہ محنت خیبرپختونخوا
-
بیرسٹرگوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر پیش آئے واقعہ پر صحافی طیب بلوچ سے معذرت
-
صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے پر ناراضگی اور مایوس کا اظہار
-
ٹیلی کام ڈیٹا لیک معاملے پر پی ٹی اے نے وضاحت جاری کردی
-
اسرائیل نے حملے میں ایسے ہتھیار استعمال کیے جو ریڈار پر نظر نہیں آتے، قطری وزیراعظم کا انکشاف
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں بجلی کے میٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
اقوام متحدہ کے ادارے اور ایران میں جوہری معائنے پر پیش رفت
-
اسرائیلی حملہ؛ قطر نے امریکی صدر کو واضح پیغام پہنچا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.