
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی روم میں خوراک و زراعت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
بدھ 2 جولائی 2025 18:11

(جاری ہے)
انہوں نے وژن 2025 اور وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اہم اقدامات سے آگاہ کیا جن میں پانی کے تحفظ، بیج کے نظام کی بہتری، ڈیجیٹل ایکسٹینشن سروسز اور کسانوں کے لئے ہدفی سبسڈیز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے بائیو ٹیکنالوجی، ای کامرس پالیسی اور مٹی کی صحت کے قومی نقشہ سازی جیسے نئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔وفاقی وزیر نے اس بات کا ذکر کیا کہ ان اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں جن میں صحت مند خوراک کی استطاعت رکھنے والے گھروں کی شرح 2019 میں 37 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 52 فیصد ہو گئی ہے جبکہ صحت مند خوراک کی اصل لاگت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اب بھی خوراک کی عدم تحفظ، پیداواری لاگت میں اضافہ، اور موسمیاتی اثرات جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے درخواست کی کہ ایف اے او پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ، کاربن مارکیٹ اور موافقت کے میکانزم تک رسائی حاصل کرنے میں تعاون فراہم کرے تاکہ متاثرہ کسان برادریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈائریکٹر جنرل کو ڈونگیو نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور ایف اے او کی جانب سے تکنیکی و پالیسی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پاکستان کی کلائمیٹ سمارٹ زراعت، ڈیجیٹل جدت اور ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں کی شمولیت اور علاقائی معلومات کے تبادلے کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔فریقین نے بیجوں کی بائیو ٹیکنالوجی، غذائی نظام کی تبدیلی، پیشگی وارننگ نظام، اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے کے لئے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا بالخصوص پاکستان کے زرعی تحقیقی اداروں اور سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے پلیٹ فارم کے ذریعے۔آخر میں وفاقی وزیر نے ایف اے او اور اقوام متحدہ کے دیگر اداروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ پائیدار، منصفانہ، اور موسمیاتی لحاظ سے مزاحم زرعی و غذائی نظام تشکیل دیئے جا سکیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر 2030 ایجنڈا کے اہداف کے حصول میں معاون ہوں۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.