
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم رحمان سے ملائیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی ملاقات ، تعلیمی تعاون، تجارت، سیاحت اور دوطرفہ روابط پر تبادلہ خیال
بدھ 2 جولائی 2025 18:50
(جاری ہے)
ہسب اللہ نے اس تجویز کو سراہا اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بھی شریک تھے جنہوں نے ملائیشین ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے مقامی چیمبرز اور ملائیشین کاروباری اداروں کے درمیان تجارتی و صنعتی روابط بڑھانے پر بات چیت کی۔ ہسب اللہ نے بتایا کہ وہ پہلے چارسدہ، گوجرانوالہ اور پشاور کا دورہ کر چکے ہیں اور جلد مردان کا دورہ بھی کریں گے۔سینیٹر فیصل سلیم رحمان، جو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے بھی رکن ہیں، نے بتایا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان سے ملائیشیا کو باسمتی چاول کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دونوں فریقین نے اس رجحان کو مزید فروغ دینے اور نجی شعبے کی سطح پر روابط کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں قیمتی پتھروں کی بین الاقوامی سرٹیفکیشن کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ چیئرمین کمیٹی نے پاکستان کے کسی بڑے اکنامک زون میں ایک مشترکہ جیم اسٹون سرٹیفکیشن سہولت کے قیام کی تجویز دی تاکہ مقامی تاجر عالمی معیار کے تحت پتھروں کی تراش، صفائی اور تصدیق کرا سکیں۔ ملائیشین نمائندے نے اس تجویز کو سراہا اور اسے پاکستان کی برآمدات میں شفافیت اور اعتبار کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔ ملاقات میں ملائیشیا کے " مائی سیکنڈ ہوم " پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے تحت پاکستانی شہری مخصوص شرائط پوری کرنے پر 10 سالہ قابلِ تجدید رہائشی ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو طویل مدتی قیام، جائیداد کی خریداری اور کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اس سال کے آخر میں مجوزہ پارلیمانی وفد کے ملائیشیا کے دورے پر بھی بات کی۔چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ موجودہ دوطرفہ معاہدوں کے تحت پاکستانی پارلیمانی وفود کو ملائیشیا کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے محمد شافیق فرداؤس بن ہسب اللہ کو یادگاری سووینئر پیش کیا اور پاکستان کی جانب سے ملائیشیا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.