
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےمحرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات ،ڈویژن کے تمام اضلاع و تحصیلوں میں بھرپور صفائی مہم جاری
بدھ 2 جولائی 2025 18:50
(جاری ہے)
گزشتہ روز سی ای او کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کمپنی نے محرم الحرام کے دوران صفائی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر کے ان کی اضافی تعداد میں ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔
مشینری اور فیلڈ اسٹاف کی مدد سے نالوں کی صفائی، چونا چھڑکاؤ، جراثیم کش سپرے اور کوڑا کرکٹ کنٹینرز کی دھلائی مکمل نظم و ضبط کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یکم سے چھ محرم تک کے بعد اب عاشورہ (10 محرم الحرام) کے مرکزی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف کی صفائی کو مزید مربوط اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ اہم جلوسوں کے گزرنے کے بعد فوری طور پر صفائی، پانی کا چھڑکاؤ اور کیچڑ کے خاتمے کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہوں گی ۔ڈاکٹر حامد اقبال کے مطابق بارشوں کے دوران فوری رسپانس ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ پانی جمع ہونے کی صورت میں بروقت نکاسی کو ممکن بنایا جا سکے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا ساجد صفدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن میں صفائی ستھرائی کا عمل نئی مثال قائم کر رہا ہے۔ ہم نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی قسم کی کوتاہی یا سستی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، نالوں اور بارش کے پانی کی گزرگاہوں کو ہیوی مشینری، ایکسیویٹرز اور خصوصی عملے کی مدد سے صاف کیا جا ئے تاکہ عوام کو دوران محرم اور خاص طور پر عاشورہ کے دن کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے اس مشن میں صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی صفائی سے متعلق شکایت کے لیے RWMC ہیلپ لائن پر فوری اطلاع دیں۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ہدف ہے کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ،محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا دربارکا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا
-
پتوکی مرغیوں کے چوزوں سے لوڈ گاڑی جمبر لنک نہر میں جاگری ڈرائیور لاپتہ
-
ریلوے کے تمام ریزرویشن آفس 10محرم الحرم کو بند رہیں گے
-
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کا ریسکیو ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پولیو اور سائٹ بورڈ ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات، پولیو وائرس کے خاتمے بارے تبادلہ خیال
-
معروف سماجی و کاروباری شخصیت پرویز اختر نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.