ایشیا کپ 2025: پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)ایشیا کپ 2025 میں پاک-بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے، پاک-بھارت ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچیں تو دوسرا میچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں بھارت کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہوگا، ٹورنامنٹ کا آغاز 4 یا 5 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل آئندہ چند روز میں شیڈول جاری کرے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 7 ستمبر کو دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ پاک-بھارت ٹیمیں سپر فور راؤنڈ میں پہنچیں تو دوسرا میچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔