امریکا میں ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز، شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 2 جولائی 2025 19:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)امریکا میں جاری ورلڈ پولیس ایمپائر گیمز میں پاکستان کے شہیر آفریدی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

شہیر آفریدی نے بتایا کہ پاکستان کے لیے جیسے پہلے کامیابیاں حاصل کیں اب بھی کروں گا، پولیس ایمپائر امیچرز مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ تعاون کرنے پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ الابامہ میں ورلڈ پولیس گیمز 28 جون سی7 جولائی تک جاری ہیں، اس ایونٹ میں 80 سے زائد ممالک کے پولیس ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔