iایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا

ق*پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی، بھارتی میڈیا

بدھ 2 جولائی 2025 20:25

x دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا ئے گا، بھارت اور پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ایشیا کپ میں شرکت کریں گے۔پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے۔