کشتواڑ:بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

بدھ 2 جولائی 2025 22:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع کشتواڑ میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اورپیراملٹری اہلکاروں نے ضلع کے علاقے چترو میں مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات پر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔