بھارتی پولیس نے اسداللہ پرے کو دوبارہ گرفتار کر لیا

مقبوضہ جموںوکشمیر، ڈاکٹر عبدالباری پر کالا قانون ’’پی ایس اے‘‘ لاگو کر دیاگیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:36

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع کولگام کے رہائشی ڈاکٹر عبدالباری نائیک پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے۔معروف استاد اور سماجی کارکن ڈاکٹر باری کو تھانے میں طلب کر نے کے بعد وہاں حراست میں لیا گیا اور بعد ازں ان پر کالا قانون لاگو کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر عبدالباری کے اہلخانیہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں پیر کے روز سری نگر کے ایک تھانے میں طلب کیا گیا جہاں انہیں حراست میں لیا گیا اور انکے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ڈاکٹر نائیک گورنمنٹ ڈگری کالج ادھم پور میں جغرافیہ کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہیں 2021میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

اس وقت انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔بعد ازیں انہیں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔دریں اثنا بھارتی پولیس نے مسلم لیگی رہنما اسد اللہ پرے کو بانڈی پورہ کے علاقے حاجن سے گرفتار کر لیا۔ پر ے کو حال ہی میں دو برس کی غیر قانونی نظر بندی کے بعد رہا کیا گیا تھا۔