
چیئرمین قائمہ کمیٹی میر غلام علی تالپور کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا اجلاس
جمعرات 3 جولائی 2025 23:03
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ملک میں غربت کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ بی آئی ایس پی مستحقین کو پوائنٹ آف سیل کیمپس میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جنہیں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔
کمیٹی نے پائلٹ ڈیجیٹل بینکاری منصوبے کے آغاز میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جو جون 2025ء تک شروع ہونا تھا۔ یہ پائلٹ منصوبہ رواں ماہ کے اختتام تک شروع کیا جائے گا جس میں باقاعدہ بینکاری نظام کو شامل کیا گیا ہے اور جیوٹیگڈ برانچز اور سادہ اکائونٹ کھولنے کے طریقہ کار کو بی آئی ایس پی کے ساتھ مل کر وضع کیا گیا ہے۔قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ منصوبہ گزشتہ ایک سال سے تیار کیا جا رہا ہے اور اگلے ہفتے کے اندر فعال ہو جائے گا۔ پہلا بینفشری اکائونٹ 15 اگست 2025ء تک کھولا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ پائلٹ سات اضلاع اور مظفرگڑھ کے ایک اضافی ضلع میں نافذ کیا جائے گا، جس کا چھ ماہ (دو سہ ماہی) کے دوران جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد کامیابی کی بنیاد پر اسے ملک بھر میں توسیع دی جائے گی۔سٹیٹ بینک نے آگاہ کیا کہ اے ٹی ایم نیٹ ورک کو توسیع دی جا رہی ہے، ہجوم کو کم کرنے کے لیے مرحلہ وار تقسیم کا نظام اپنایا جائے گا اور بتدریج ڈیجیٹل والٹ متعارف کرائے جائیں گے۔ بائیومیٹرک تصدیق کو بنیادی طریقہ تسلیم کیا گیا ہے جبکہ ناقابل شناخت فنگر پرنٹس کی صورت میں ڈیبٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ مکمل بینکنگ انڈسٹری منصوبے میں شامل ہے اور اے پی آئی انضمام کی جانچ آخری مراحل میں ہے۔ رقوم کی منتقلی کے تحفظ کے لیے دو سطحی تصدیقی نظام (two-factor authentication) پر بھی غور جاری ہے۔کمیٹی اراکین نے بینفشری حضرات کے ساتھ کیمپسائٹس اور برانچز میں رویے پر تشویش کا اظہار کیا۔ قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ مستحقین کے وقار کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور انہیں مکمل بینکاری سہولیات بشمول انٹرآپریبلٹی اور محفوظ رقوم کی منتقلی کی سہولت حاصل ہوگی۔ اجلاس میں موبائل ڈیٹا کو بائیومیٹرک نظام سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اشتراک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ شناختی نظام کی کارکردگی میں بہتری آئے۔ادارہ جاتی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بی آئی ایس پی نے بتایا کہ 3,486 منظور شدہ آسامیوں میں سے صرف 2,347 پر تعیناتیاں ہو چکی ہیں جبکہ صرف 1,858 ملازمین مستقل بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈیپوٹیشن پر انحصار ادارہ جاتی تسلسل کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اخراجات میں غیر ضروری اضافہ ہو رہا ہے۔ وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ تقرریوں کی پالیسی کابینہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دائرہ اختیار میں آتی ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مالی نظم و ضبط کے مطابق عمل کرنا لازم ہے۔کمیٹی نے بی آئی ایس پی کو ہدایت دی کہ وہ وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے مشاورت کر کے سٹاف کی کمی کا قابل عمل حل تلاش کرے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی ضروری ہے۔ مزید برآں بی آئی ایس پی مندہ اور بلامبٹ جیسے پسماندہ تحصیلوں میں دفاتر منتقل کرے گا تاکہ مستحقین کو بہتر رسائی میسر آ سکے۔اجلاس کا اختتام اس اتفاقِ رائے کے ساتھ ہوا کہ ڈیجیٹل پائلٹ منصوبے کے نفاذ میں تیزی لائی جائے گی، شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا، مستحقین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور محروم طبقات کو قومی بینکاری نظام میں موثر طور پر ضم کیا جائے گا۔اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور، احمد عتیق انور، آسیہ اسحاق صدیقی، مہتاب اکبر راشدی، محمد بشیر خان، جمشید احمد، مصباح الدین، شاہد عثمان، نوابزادہ افتخار احمد خان بابر، شفقات عباس، محمد الیاس چوہدری، میر خان محمد جمالی نے شرکت کی جبکہ انیقہ مہدی نے آن لائن شرکت کی۔ وفاقی سیکریٹری وزارت تخفیف غربت، وزارت خزانہ، وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے اعلیٰ حکام، بی آئی ایس پی، پی پی اے ایف اور ٹی وی او کے نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان کا فنکاروں کو سخت جواب، قانونی کارروائی کی دھمکی
-
صدرپاکستان آصف علی زرداری کی70 ویں سالگرہ26جولائی کو منائی جائیگی
-
تین نوجوان لڑکیوں کا اغواء، گھر پر اکیلی نئی نویلی بہو کی آبرو ریزی ،مقدمات درج، ایک لڑکی بازیاب چار ملز م گرفتار
-
خیبرپختونخوا،سرکاری گاڑیوں کے ذاتی اور غیر سرکاری استعمال کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.