د*سیدہ سمیرا احمد رکن صوبائی اسمبلی قرار، آئی پی پی قائدین کی مبارکباد

ٓ استحکام پاکستان پارٹی کی نشستوں میں۔ اضافے سے پارلیمانی سیاست مستحکم ہو گی: پارٹی رہنما

جمعرات 3 جولائی 2025 19:30

پ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) استحکام پاکستان پارٹی کو پنجاب اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔ سیدہ سمیرا احمد مخصوص نشستوں پر ممبر پنجاب اسمبلی قرار پانے کے بعد آئی پی پی کی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی سیاست مزید مستحکم ہو گئی۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔ آئی پی پی کی مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے سیدہ سمیرا احمد کو مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔

جنرل سیکرٹری آئی پی پی میاں خالد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخآری، صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان جنرل سیکرٹری و ایم پی اے شعیب صدیقی، و دیگر نے مبارکباد کے پیغامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رکنیت سے استحکام پاکستان پارٹی پارلیمانی طور پر مزید مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

سیدہ سمیرا احمد کی بطور ایم پی اے اسمبلی میں رکنیت خوش آئند ہے جبکہ ایک نشست کے اضافے سے اسمبلی میں پارٹی کی نمائندگی مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے آنے سے اسمبلی میں پارٹی کی آواز مضبوط ہوئی پے اور پارلیمانی سیاست مستحکم ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ سیدہ سمیرا احمد سابق رکن اسمبلی سیدہ سلونی بخآری کی صاحبزادی ہیں۔ سیدہ سمیرا احمد نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سمیت تمام قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اعلیٰ قیادت کے فیصلے کو درست ثابت کریں گی اور اسمبلی میں بھرپور کرادار ادا کر کے اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گی۔

انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، سپیکر اسمبلی اور دیگر تمام آئینی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار پروان چڑھانے کے لئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلمینٹ ہی حقیقی طور پر تمام سیاسی قوتوں کا منبع و مرکز ہے۔