روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گڈکوف جنگ میں ہلاک، روس کی تصدیق

جمعرات 3 جولائی 2025 20:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) روسی بحریہ میں ڈپٹی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دینے والے جنرل کرسک کے علاقے میں "جنگی کارروائیوں" کے دوران ہلاک ہو گئے۔، حکام نے جمعرات کو علاقے میں جاری لڑائی کے دوران ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

42 سالہ میخائل گڈکوف 2000 سے فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں 2023 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے "روسی فیڈریشن کا ہیرو" قرار دے کر روس کا سب سے بڑا اعزاز دیا تھا۔

فروری 2022 میں ماسکو اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران یہ سینئر روسی فوجی افسروں میں سے ایک ہیں، جو مارے گئے ہیں۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ "2 جولائی 2025 کو کرسک کے علاقے کے سرحدی علاقوں میں سے ایک میں جنگی کارروائیوں کے دوران میجر جنرل میخائل ایوگینیویچ گڈکوف مارے گئے۔