
کچلاک،طالب علم کو تھپڑ مارنے کاغصہ ماموں نے سکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
افسوسناک واقعہ کچلاک کے علاقے کلی لنڈی میں پیش آیا،دو روز قبل سکول کے پرنسپل سکندر شمیم نے بچے کو مبینہ طور پر تھپڑ مارے تھے بچے کے ماموں عطاللہ عرف شمس اللہ کو غصہ آیا اور پرنسپل سکول کے گیٹ کے قریب پہنچا تو خنجر سے حملہ کرکے اسے قتل کر دیا
فیصل علوی
ہفتہ 5 جولائی 2025
11:34

(جاری ہے)
جیسے ہی پرنسپل سکول کے گیٹ کے قریب پہنچا عطاللہ نے خنجر سے اس پر حملہ کر دیا۔
حملے کے دوران ملزم بار بار دہراتا رہا کہ میرے بھانجے کو کیوں مارا؟۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور شدید زخمی پرنسپل کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کاکہناہے کہ ایس ایچ او کچلاک نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عطااللہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول پرنسپل کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ کئی سالوں سے کچلاک کے مختلف سکولوں میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے۔دوسری جانب مزید انکشاف ہوا ہے کہ 2 جولائی کو مفتی محمود میموریل ہسپتال کی جانب سے پولیس، سوشل ویلفیئر اور ایک این جی او کو خط بھیجا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پرنسپل نے بچے پر تشدد کیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔ طالب علم کے والد احمد علی شاہ نے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے کے عوض پرنسپل سے صلح کر لی تھی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف آذربائیجان کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
-
کچلاک،طالب علم کو تھپڑ مارنے کاغصہ ماموں نے سکول کے پرنسپل کو خنجر کے وار کرکے قتل کر دیا، ملزم گرفتار
-
چین کا پاکستان کو بھارتی اہداف کی معلومات دینے کا دعویٰ
-
مظفرگڑھ، مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق 18زخمی
-
معرکہ حق کے دوران پاکستان نے الیکٹرانک وار فیئر میں بھارتی فوج کو حیران و پریشان کردیا، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ میں ناکامی کا اعتراف
-
سیاست میں سارا گیم نمبر کا ہوتا ہے، اسمبلی میں جس کی اکثریت ہوتی ہے وہی حکومت بناتی ہے،رانا ثناء اللہ
-
لکی مروت، سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 3 خوار ج ہلاک
-
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرنے کے بعدریسکیو آپریشن تاحال جاری، 15 لاشیں نکال لی گئیں
-
ٹرمپ نے ٹیکس اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردئیے
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.